ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپوزیشن اتحادکے لیے سرگرمی تیز، چندرا بابو نائیڈونے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی 

اپوزیشن اتحادکے لیے سرگرمی تیز، چندرا بابو نائیڈونے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی 

Sat, 02 Feb 2019 20:29:39    S.O. News Service

نئی دہلی،02 ؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔یہ ملاقات آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا مہاگٹھ بندھن بنانے کی کوششوں کو لے کرہوئی ہے۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی نائیڈو نے کیجریوال سے ان کے سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے درمیان بہت سے مسائل پر بحث بھی ہوئی۔اس دوران عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بھی موجود تھے۔اس ملاقات کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ نائیڈو جی کے ساتھ آج میٹنگ بہت اچھی رہی۔ ہم سب مل کر مودی حکومت سے لڑیں گے۔نائیڈو نے اس سے پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی چندرا بابو نائیڈو نے اروند کیجریوال سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مہاگٹھ بندسمیت کئی سیاسی مسائل پر بحث کی تھی۔دونوں لیڈر بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں سخت ٹکر دینے کے لیے حزب اختلاف کی یکجہتی چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلی نے آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ سے آندھرا بھون میں ملاقات کی۔انہوں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے مہاگٹھ بندھن سمیت کئی دیگر سیاسی معاملات پر بات چیت کی تھی۔اس سے پہلے بھی اروند کیجریوال گزشتہ سال اکتوبر میں بھی چندرا بابو نائیڈو سے ملے تھے اور بی جے پی حکومت کو ’ملک اور آئین کے لیے خطرہ‘بتایا تھا اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اتحاد کی اپیل کی تھی۔اس کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں اپوزیشن پارٹیوں کی ایک میٹنگ چندرابابونائیڈونے بلائی تھی اور اس میں کجریوال بھی شامل ہوئے تھے۔


Share: